سوال: انسانوں کے بنے ہوئے بالوں کی چوٹیاں سر میں لگا نا کیسا ہے؟
جواب: انسانوں کے بنے ہوئے بالوں کی چوٹیاں سر میں لگانا ناجائز وگناہ ہے۔البتہ پلاسٹک اور سیاہ دھاگے کا استعمال کر نے میں کوئی حر ج نہیں ہے۔حضرت اسماء بنت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں کہ: ایک عورت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بار گاہ میں آئیں اور عر ض کی کہ:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری بیٹی کی شادی ہوئی پھر وہ بیمار پڑ گئی جس کی وجہ سے اس کے بال جھڑ گئے ۔اگر میں اس کے سر میں اور بال لگادوں تو کیا مجھے گناہ ہوگا؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایاکہ:بال لگانے اور لگوانے والی عورتوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فر مائی ہے۔{سنن نسائی، حدیث :۵۲۵۰ }
سوال: عورتوں کے لئے کس قسم کی خوشبو جائز ہے اور کس قسم کی نہیں؟
جواب: عورتوں کے لئے وہ خوشبو بہتر ہے جس کا رنگ ظا ہر ہو لیکن خوشبو ہلکی ہو۔اور ایسی تیز خوشبو لگانا جس کی بو دوسروں کو محسوس ہو ناجائز و گناہ ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا کہ:مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک ظاہر اور رنگ چھپا ہو۔اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور مہک ہلکی ہو ۔{تر مذی،حدیث: ۲۷۸۷}اور حضرت اشعری رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا کہ:بے شک وہ عورت جو تیز خوشبو لگائی پھر وہ کسی قوم کے پاس سے گزری کہ وہ لوگ اس خوشبو کو محسوس کریں تو وہ زانیہ ہے۔{سنن نسائی ،حدیث:۵۱۲۶}
سوال: کچھ عورتیں خوبصورت دِکھنے کے لئے بھوں کے بال بنواتی ہیں اسی طرح دانتوں کی خوبصورتی کے لئے اسے ریتواتی ہیں ، اس کا کیا حکم ہے۔یہ جائز ہے یا ناجائز؟
جواب: یہ سب سخت ناجائز و گناہ ہے۔حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گودنا گودوانے والی ،دانتوں کو کشادہ کرنے والی،بھوں کے بال نوچوانے والی عورتوں پر لعنت فر مایا۔
{ صحیح بخاری،حدیث:۵۹۳۱}
سوال: سونے چاندی کے علاوہ لوہا،تانبا،پیتل ،المونیم اور اسٹیل وغیر ہ سے بنے زیورات کا استعمال کر نا کیسا ہے؟
جواب: سونے چاندی کے علاوہ دوسرے دھات سے بنے زیورات کا استعمال کرنانا جائز وحرام ہے،ہاں اگر اس پر سونے یا چاندی کا پانی اس طرح سے چڑ ھا دیا جائے کہ وہ سونے یا چاندی ہی کا معلوم پڑے تو پھر اس کا استعمال کر نا جائز ہے۔چنانچہ ایاس بن حارث بن معیقیب اپنے داد معیقیب سے روایت کرتے ہیں کہ:حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک انگوٹھی تھی جس پر چاندی کا پانی چڑ ھا یا گیا تھا۔{سنن نسائی،حدیث:۵۲۰۵}
سوال: مہندی ،کانچ کی چوڑیاں،لپ اسٹک ،سندور اور نیل پالش وغیرہ کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب:عورتوں کے لئے افضل ہے کہ وہ اپنے ہاتھ میں مہندی لگائے کیو نکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر مہندی لگائے عورت کے ہاتھ کو ناپسند فر مایا۔{سنن نسائی،حدیث:۵۰۸۹}اور کانچ کی چوڑیاں بھی درست ہے کیونکہ شریعت نے اس سے منع نہ فر مایا اور اگر اپنے شوہر کے لئے سنگار کی نیت سے پہنے گی تو ثواب بھی ہے کیو نکہ "انما الاعمال بالنیات"عمل کا دارو مدار نیتوں پر ہوتا ہے۔اور اگر ماں باپ حکم دیں تو واجب ہے۔{فتاویٰ رضویہ، جلد :۲۲ /ص:۱۱۵}۔لپ اسٹک،[سرخی ] اور نیل پالش لگانا جائز ہے جبکہ اس کے اندر کسی ناپاک چیز کی آمیزش نہ ہو لیکن اگر وہ تہ دار ہو تو وضو اور غسل کے وقت اچھی طرح صاف کر لیں نہیں تو وضو اور غسل نہیں ہوگا۔ "مانگ میں سندور"مسلمان عورتوں کے لئے جائز نہیں ہے کیو نکہ یہ کافرہ عورتوں کاطر یقہ ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا:جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ بھی اسی میں سے ہے۔[ابوداؤد،کتاب اللباس،حدیث:۴۰۳۱]
سوال: کچھ عورتیں دوسرے مردوں سے مہندی لگواتی ہیں اسی طر ح کچھ عورتیں مرد دکاندار سے چوڑیاں پہنواتی ہیں اس کا کیا حکم ہے،یہ جائز ہے یا ناجائز؟
جواب: یہ سب سخت ناجائز وحرام ہے۔
سوال: ماتھے پر "بندیا" لگانا کیسا ہے؟
جواب: عورتوں کے لئے بناؤ سنگھار اچھی بات ہے جب کہ غیر اقوام سے مشابہت نہ ہو،جن علاقوں میں ماتھے پر بندیا لگانا خاص کافرہ عورتوں کا شعار ہے ان علاقے کی عورتوں کے لئے ماتھے پر"بندیا"لگانا درست نہیں ہے مگر جن علاقوں میں یہ خاص غیر مذاہب کی عورتوں کا شعار نہیں ہے وہاں لگا سکتی ہیں کوئی حرج نہیں۔
سوال:عورتوں کا بال کٹوانا کیسا ہے؟
جواب: اگر بالوں کا اتنا حصہ کٹواتی ہیں جس کی وجہ سے مردانہ مشابہت نہیں ہوتی ہےتو جائز ہے۔لیکن اگر اتنا چھو ٹا کرواتی ہیں جس سے مردوں کی مشابہت ہوتی ہے تو سخت ناجائز وحرام ہے۔حضور اکرم ﷺنے ایسی عورتوں پر لعنت فر مائی جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں۔
سوال: عورتوں کا سونے چاندی کے سرمہ دانی سے سرمہ لگانے کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب: سونے چاندی کے برتن ،پلنگ،کرسی،اور دیگر چیزیں جس طرح مردوں کے لئے حرام ہیں اسی طرح عورتوں کے لئے بھی حرام ہیں۔
سوال:عورتوں کا چھوٹے بچوں کے ہاتھ میں مہندی لگانا کیسا ہے؟
جواب: ناجائز وگناہ ہے۔
سوال: عورتوں کا اپنے چھوٹے لڑکوں کے ہاتھ میں سونے یا چاندی کا "بالا"پہنا نا کیسا ہے؟
جواب:نا جائز وگناہ ہے۔
سوال: عورتوں کا بجنے والے زیورات کاپہننا کیسا ہے؟
جواب: جائز ہے جبکہ محارم کے علاوہ دوسرے مردوں کے سامنے نہ ہوں۔
نماز کا مکمل طریقہ وضو اور غسل کے مسائل نماز کے مسائل حیض اور نفاس کے مسائل استحاضہ کے مسائل لباس کے احکام ومسائل نکاح اور طلاق کے مسائل متفرق مسائل عدت کے مسائل حج وعمرہ کے مسائل زیورات کی زکوٰۃ کے مسائل پردہ کے مسائل